کاٹن ایکسپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس

64

کراچی( پ ر) کاٹن ایکسپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس اور مینجمنٹ کے انتخابات ‘سوسائٹی گراؤنڈ میں سب رجسٹرار سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔اجلاس میں سالانہ کارکردگی اور آڈٹ شدہ حسابات پیش کیے گئے۔انتخابات کے نتائج کے مطابق عبدالسلام صدیقی چیئرمین،اقرار احمد خان شروانی صدر،بلال محمد اختر جنرل سیکرٹری،طفیل اقبال، مصطفی سومرو، ذوالفقار علی اور عمران زاہد بلامقابلہ ممبران منتخب ہوئے۔اجلاس میں سوسائٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سوسائٹی کے معاملات بہترین انداز میں چلانے پر سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالسلام صدیقی اور جنرل سیکرٹری بلال محمد اختر نے شرکامحفل کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوسائٹی کے معاملات کو آئندہ دنوں بھی بہترین انداز میں چلانے کے عزم کا اظہارکیا۔