کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈرائیونگ لائسنس آن لائن ہونے سے لائسنس بنوانے والوں کی تعداد میں4سو فیصد تک اضافہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک چالان کے جرمانوں میں اضافے کے باعث شہری لائسنس کے حصول کیلیے سر گرم ہوگئے آن لائن لائسنس بنانے کی شرح 4 سو فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مختلف ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں بھی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس ناظم آباد برانچ اعجاز قائم خانی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا گیا ہے بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانونی واخلاقی جرم ہے ناظم آباد برانچ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے اگر کسی کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں کوئی دشواری یا رشوت کی شکایت ہو تو وہ مجھ سے آفس میں یا واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔