نائیجیریا نے برکس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی

89

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول اور شراکت داریوں میں اضافے کے معاملے میں پرعزم ہے۔ برکس نے ہمیں تجارتی تعاون کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فورم فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے قائم کردہ برکس کا مقصد امریکا اور مغربی ممالک کے مقابل تجارتی اتحاد قائم کرنا ہے ۔