اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔
مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔
پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 اور سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔