لاہور: پنجاب حکومت نے عوام کی آسانی کےلیے صوبائی دارالحکومت میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر قائم کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور میں نادرا میگا سینٹر ساندہ، شملہ پہاڑی اور پیکو روڈ پر پہلے سے موجود نادرا دفاتر میں مزید 3 پاسپورٹ دفاتر کھولے ہیں، جہاں باقاعدہ سے عوام کو پاسپورٹ فراہم کرنے کے مراحل کو پورا کیا جارہاہے۔
کھولے گئے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار نادرا سینٹر کے اوقات کار سے منسلک کر دیئے ہیں جبکہ شملہ پہاڑی 24 گھنٹے اور ساندہ اور پیکو روڈ میں 10 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ واضح رہے کہ چاروں صوبوں کے مقابلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سب سے شاندار جارہی ہے، پنجاب کے عوام نے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔