سوئٹزر لینڈ: پاکستانی طالبعلم نے فرنچ ریجنل ا سکوائش چمپئن شپ جیت لی

108

پیرس (صباح نیوز) سوئیٹزر لینڈ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد طالب علم عمر ظفر نے بچوں کی فرنچ ریجنل ا سکوائش چمپین شپ جیت لی ہے۔عمر ظفر نے 11 اور 13 سال تک کے عمر کے بچوں کی اسکواش کے تمام میچوں میں لگا تار کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ا سکوائش مقابلے فرانس کے ایک تاریخی اور سیاحتی شہر اینسی میں ہوئے۔ عمر ظفر کے والد شعیب بن ظفر فنانس اور انویسمنٹ کے عالمی ایکسپرٹ کے طور پر جنیوا سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں ۔