فارغ التحصیل طلبہ فرقوںسے بالاتر اقامت دین کیلیے کام کریں‘ اسداللہ بھٹو‘عبدالوحید

63

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نفاذ کے لیے جدوجہد میں مصروف عمل ہے اور یہی عوام کے تمام مسائل کا واحد اور آخری حل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسد اللہ بھٹو نے جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر نائب صدر جمعیت اتحاد العلماپاکستان قاری ضمیر اختر منصوری مدیر جامعہ الفلاح علی زمان کشمیری۔ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلماء کراچی مولانا عبدالوحید، مولانا عطا الرحمن، مولانا مبین اختر، مولانا حبیب حنفی.مولانا رحمت دین و دیگر علما مشائخ کے علاؤہ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر قاری ضمیر اختر منصوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن وسنت کا نظام اس ملک کا مقدر ہے اور ان شاء اللہ علماکرام و مدارس کے طلبہ کلمہ کی بنیاد پر حاصل کی گئی ریاست پاکستان میں نظام مصطفی نافذ کرکے رہیں گے۔مولانا عبدالوحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس سے فارغ التحصیل طلبا فرقوں سے بالاتر ہوکر اقامت دین کے تصور کیساتھ اسلامی معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔مولانا عطا الرحمن نے کہا کہ تعلیم قرآن درحقیقت غلبہ دین کیلیے ہے۔ علی زمان کشمیری نے جامعہ الفلاح کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور کہا مدارس کے طلبہ وارثین انبیاؑ کرام ہیں۔اب منبر و محراب ہی ملک کو مسائل کے دلدل سے باہر نکال سکے گا آخر میں کامیاب طلبا و طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کیے گئے۔