کراچی ائرپورٹ پر کسٹمز کی کارروائی بڑی تعداد میں جعلی بھارتی کرنسی برآمد

49

کراچی(جسارت نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی بھارتی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر محمد کمال کراچی سے دبئی اور پھر ڈھاکا جارہا تھا، بھارتی کرنسی کے 500 کے 5 ہزار جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کی بین الاقوامی روانگی ہال میں چیکنگ کی گئی تو بیگ سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔کسٹمز ترجمان کے مطابق جعلی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔