دعائے صحت کی اپیل

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹرمحمد انور کو شدید علالت کے باعث قومی ادارہ برائے امراضِ قلب( NICVD ) میں داخل اور وینٹی لیٹر میں پر موجود ہیں۔ محمد انور کے صاحب زادے محمد ارحم انور نے تمام دوست واحباب اور جسارت کے قارئین سے والد محترم کے لیے خصوصی دعاوں کی درخواست کی ہے۔اللہ تعالی سے دعاہے کے والد محترم کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ان کی ان تکالیف کو دور فرمائے اور صحت سلامتی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین