جماعت اسلامی ضلع غربی کا اجتماع کارکنا ن 22جنوری کو ہوگا

14

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع غربی کااجتماع کارکنان 22جنوری بروز بدھ 8بجے شب دفتر جماعت اسلامی ضلع غربی متصل الخدمت اسپتال اورنگی ٹاؤن میں ہوگا، اجتماع کارکنان سے امیر ضلع غربی مدثر انصاری ودیگر خطاب کریں گے، قیم ضلع غربی عبدالحنان خان نے کارکنان کو بروقت شرکت کی ہدایت کی ۔