دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبہ غیرملکی سرمایہ کاری لائیگا، وزیراعلیٰ سندھ

100

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سی پیک 2.0کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے، دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کیلیے ایک لاکھ سے زائد بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔