وزارت سائنس کے 6ادارےبند اور4 کو ضم کرنے کی منظوری

104

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دیدی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردئیے جائیں گے۔ وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عملدرآمد رپورٹ 20جولائی تک طلب کرلی گئی۔ دستاویز کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ ہائوسنگ ریسرچ، پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے، پاکستان کونسل فار ریونیوبل انرجی ٹیکنالوجی کو ضم یا ختم کرنے، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس کو ضم یا ختم کرنے، سائنٹیفک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔