کراچی ، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ہفتے کو بھی یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے لیکن یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے زیادہ محسوس ہورہی ہے۔ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26
اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹے میں 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔