لاپتا بچے صارم محسن کی نماز جنازہ منعم ظفر خان کی امامت میں ادا

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں 11 دن سے لاپتا صارم محسن کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان ، جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران اورعزیزو اقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ بعد ازاں منعم ظفر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اندوہناک واقعے پر گہرے غم وافسوس اوراہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی
وتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ صارم محسن والدین کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں صبر اوربہترین نعم البدل عطا فرمائے ۔صارم محسن 11دن سے لاپتا تھا پھر اس کی لاش انڈر گراؤنڈ ٹینک سے برآمد ہوئی۔ شہر میں اس طرح کے جنازے اٹھنا انتہائی افسوس ناک ہے۔