بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے، کیس جب ہائی کورٹ جائے گا توختم ہو جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملاقات کرتے ہیں اور انکا پیغام لے کر آتے ہیں، عمران خان چاہتے تھے جلدی فیصلہ سنایا جائے تاکہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تو حکومت کے پاس ہے عمران خان کے پاس نہیں ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے سے کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے کو حکومت کے حوالے کر دیا گیا ،ہم اس بات پر متفق ہیں کہ اس نظام کو اصلاحات کی ضرورت ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور انکو سنا دیا جاتا ہے ،عمران خان نے جب فیصلہ سنا تو ہنس پڑے تھے۔