لورالائی(اسپورٹس ڈیسک)لوچستان کے ضلع لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر انتظام میجر حسیب شہید کک باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقادکیا گیا ۔لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر انتظام میجر حسیب شہید کک باکسنگ چمپئن شپ منعقد کی گئی،جس میں کل 6 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں مختلف ویٹ کیٹیگری کے 48 کھلاڑی شامل تھے۔چیمپئن شپ میں مقامی عمائدین، کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم لورالائی 1 قرار پائی جبکہ زرجان، عبدالرحیم اور نورمحمد بہتر کھلاڑی قرار پائے۔ اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔کھلاڑیوں اور قبائلی عمائدین نے کھیلوں کے انعقاد کو ایک مثبت اقدم قرار دیا ہے۔ اس مو قع پرمقامی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ نوجوان اور متحرک کھلاڑی یہاں موجود ہیں، ہمارے نوجوان دن بدن مہارت حاصل کرتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورت میدان ہے جہاں شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو مل رہا ہے۔مقامی کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت اچھا رہا۔ اس مقابلے کے انعقاد پر ہم مشکور ہیں۔