پابندیوں کی دھمکی: جسٹن ٹروڈو نےکینیڈا امریکا کونسل کا اعلان کردیا

61

اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی پابندیوں کے تناظر میں کینیڈا امریکا کونسل کے قیام کا اعلان کردیا ۔ 18 رکنی کونسل آٹو موٹیو انڈسٹری، نیوکلیئر پاور سیکٹر، زراعت اور مزدور تحریک کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ اس کے ارکان میں کینیڈ اور امریکا کے حکومتی نمایندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔