اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں‘ ڈی آئی جی موٹروے

10

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے زونل آفس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں، جو قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں حد وزن سے زائد گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔