محمد علی ملکانی نے لائیواسٹاک ایکسپو2025 ء نمائش کا افتتاح کر دیا

10

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے لائیواسٹاک ایکسپو 2025 نمائش کا افتتاح کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز کی جانب سے منعقد کیا جانے والا ایک تاریخی ایونٹ ہے۔ایکسپو کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول اکیڈمی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ اسکی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کی ترقی کے لیے تعاون اور آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔