دنیائے باکسنگ کے بے تاج بادشاہ محمد علی کا 83 واں یوم پیدائش

155

باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی آج 83 واں یوم پیدائش منایاجارہا ہے۔ محمد علی نے 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کرلیا۔

با کسرمحمد علی نے پہلا مقابلہ اکتوبر 1960 کو آبائی قصبے لوئسویل میں جیتا اور انہوں نے 1960 کی دہائی میں روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتا۔

محمد علی نے 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر شہرت کی بلندیوں کو چھولیا، پھر 1974 میں انہوں نے جارج فورمین کو شکست دی اور 32 سال کی کم عمری میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے 20 سالہ کیرئیر میں 56 مقابلے جیتے اور 37 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا، لیجنڈ باکسر محمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب بھی دیا گیا۔

دنیا کا یہ عظیم باکسر 4 جون 2016 کو 74 برس کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہوگیا، لیکن مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔