عمران خان سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں ،برطانوی عدالت سے بھی ان کو سزا مل جائے گی: احسن اقبال

130
together for the development of the country

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان سرٹیفائیڈ کرپٹ سیاستدان ہیں  ،برطانوی عدالت سے بھی عمران خان کو کرپشن کی سزا مل جائے گی۔

پریس کانفرنس  کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کا دفاع کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کو دھوکا دے کر بانی پی ٹی آئی نے اقتدار لیا، 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار نے عمران خان کی کرپشن عیاں کیا اور  عمران خان نے برطانوی اخبار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی کیونکہ الزام درست ہے۔