بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے: خواجہ آصف

130
Ali Amin Gandapur's talk went beyond software updates

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے۔ 

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، عمران خان کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے،عمران خان پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، نواز شریف پر کوئی ایک الزام بتا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی، القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے ،ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے