ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

151

ملتان : ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالیے۔

  پاکستان کی جانب سے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابراعظم 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موتی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کرکے حریف ٹیم کو پریشانی میں ڈالنا چاہتے ہیں۔