فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا: شیخ رشید

116
If the Speaker has a conscience

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ دعا کریں کہ ملک میں جو بحران ہے اس کا نتیجہ عوام کی بہتری کے لیے نکلے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی جو تضحیک ہو رہی ہے اس پر بھی نظر رکھنی چاہیے، دعا کریں کہ ملک میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت آئینی بینچ میں نہیں ہوئی ، فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔