پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں کی سڑکوں پر ڈاکو راج، مسلح افراد نے دو موٹرسائیکلیں لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر دو افراد کو گولی مار کر زخمی کرکے فرار ہوگئے،لوگوں میں خوف ہراس۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھریاروڈ پکاچانگ لنک روڈ پر مسلح افراد نے رحیم داد کو یرغمال بنا کر مبینہ تین لاکھ روپے نقدی لوٹ لی مزاحمت پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔دوسرے واقعے میں جلال جی روڈ پر مسلح افراد نے امتیاز راجپر کو یرغمال بنا کر بیس ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین لیا اور فرار، تیسرے واقعے میں مہران ہائی وے ٹھری روڈ پر مسلح افراد نے ماجد بھٹی کو یرغمال بنا کر ساٹھ ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،چوتھے واقعے میں کنڈیارو میں چابی چور سعید چنٹر کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل لے اڑے، بڑھتی ہوئی بے امنی پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرے۔