سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا،آل پارٹیز ترجمان

31

گوادر(نمائندہ جسارت)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر اور آل پارٹیز گوادر کے کنوینر عبدالغفور ہوت کے ڈیرے کی مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آل پارٹیز گوادر گوادر کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے آل پارٹیز گوادر کے کنوینر عبدالغفور ہوت کے ڈیرے پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے 28دنوں سے جاری دھرنا گوادر کے بنیادی ایشوز پر جاری ہے اور جائز مطالبات کے حل تک ان شاء اللہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کو منفی ہتھکنڈوں سے روکا نہیں جاسکتا حکومت کی غیر قانونی اور عوام دشمن اقدامات سے آل پارٹیز گوادر کے رہنماؤں کے حوصلے مزید بلند ںہوںگے صوبائی حکومت بحر بلوچ میں غیر قانونی ٹرالنگ و شکار پر فوری پابندی عائد کریں اور ٹرالنگ کے خلاف فوری کارروائی کریں، بارڈر روزگار کو بغیر کسی رکاوٹ کی اجازت دی جائے، گوادر سیلاب متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے اور بجلی سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کئے جائیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آل پارٹیز گوادر کے تمام جائز اور عوامی مطالبات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کریں۔