عمران خان چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں،فواد چودھری

38

راولپنڈی(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں‘بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے‘ پورے ملک میں احتجاج ہوگا‘ خان صاحب کہتے ہیں پاکستان ہیجانی کیفیت میں ہے ، ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی اور معیشت بیٹھ گئی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے عمران خان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خان صاحب کا حوصلہ بلند ہے۔