مجھے نہیں پتہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا: صائم ایوب

86

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لندن میں زیر علاج پاکستانی بلے باز صائم ایوب نے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں صائم ایوب کا کہنا تھاکہ اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا اور ڈاکٹر ز بھی پوری کوشش کریں گے۔ ان سے سوال کیا گیاکہ دو سنچریوں کے بعد پوری ٹیم کوآپ سے بڑی امیدیں ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ صرف ایک کھلاڑی اہم نہیں ہوتا، جیت کیلیے پوری ٹیم مل کرکھیلتی ہے۔