امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکال دیا

61

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل رہنے کی حمایت کرتی ہو۔دوسری جانب کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا لیکن ساتھ ہی افسوس کا اظہار کیا کہ وہ اب بھی 1962 ء سے جاری امریکی پابندیوں کا شکار ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کا یہ اقدام ممکنہ طور پر آیندہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد واپس لیا جاسکتا ہے۔