کویت : سابق وزیر داخلہ کو کرپشن پر 14 سال قید و جرمانہ

27

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال خالد کو دونوں وزارتوں میں کرپشن کے 2الگ الگ کیسوں میں مجموعی طور پر 14 سال قید اور بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیر پر دونوں وزارتوں کے بجٹ میں غبن کے الزامات پر سزا سنائی گئی ہے۔ وزارت دفاع کے بجٹ میں غبن پر شیخ طلال کو 7 سال قید اور 5 لاکھ کویتی دینار کے ساتھ اضافی 10لاکھ کویتی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔ وزارت داخلہ سے متعلق کیس میں شیخ طلال کو مزید 7 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی اور ایک کروڑ 90لاکھ کویتی دینار جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان کیسوں میں شیخ الخالد کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔ ایک اور شریک غیر ملکی ملزم کو4 سال قید کی سزا اور 2 لاکھ 94 ہزار کویتی دینار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔