ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان

131
Israel should attack Iran

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک سے واجب الادا رقم وصول کرنے کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس نئی ایجنسی کا نام “ایکسٹرنل ریونیو سروس” رکھا گیا ہے، جو غیر ملکی ممالک سے امریکا کو واجب الادا محصولات جمع کرے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک ہم نے اپنے ملک میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے ذریعے اپنے عوام پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی معیشت نے کمزور تجارتی معاہدوں کی بنا پر خود پر ٹیکس لگا کر دنیا کو ترقی اور خوشحالی دی ہے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ اس طریقہ کار میں تبدیلی لائی جائے، اور اسی لیے وہ ایکسٹرنل ریونیو سروس قائم کرنے جا رہے ہیں تاکہ ٹیرف، ڈیوٹیز اور غیر ملکی ذرائع سے حاصل ہونے والی تمام محصولات کو جمع کیا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ ایجنسی 20 جنوری 2025 کو فعال ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اس نئے نظام کے تحت ہم ان ممالک سے پیسے وصول کرنا شروع کر دیں گے جو تجارت کے ذریعے امریکا سے منافع حاصل کرتے ہیں۔