ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا، شاہد خاقان

37

فیصل آباد (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی)کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا، نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے، وفاق پر چڑھائی کا نہیں۔نفاق ختم کر کے ہمیں اتفاق کی ضرورت ہے۔ 9مئی اور26 نومبر کو جو ہوا سب کے سامنے ہے۔ غلطی دونوں طرف سے ہے۔ وہ مسلم لیگ ن کے مرکزرہنمااسراراحمدمنے خان کے انتقال پران کے صاحبزادے عمراسرارمنے خان اوربھانجے حسن خان کے گھرپرظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعدمیڈیاست گفتگوکررہے تھے۔