شہرقائد میں ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

41

کراچی (آن لائن)کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجہ حرارت 13.5 اور بن قاسم میں 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔