اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی تصاویر ساتھ لانے پر میڈیا بلیک آئوٹ کر دیتا ہے،کرم سے ایم این اے نے فلور مانگا تو نہیں دیا گیا،عمر ایوب کو بھی بات کرنے نہیں دیاگیا،پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج جاری رہے گا۔