بلوچستان میں ہڑتال و بندش کے باعث مسافرپریشان ہوگئے ہیں

47

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں آئے روزہڑتال شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے مسافر ٹرانسپورٹرزپریشان اوربیزارہوگئے ہیں حکومت دفعہ 144 کا اعلان تو کرتے ہیں مگر نہ عوام کو امن دے سکتی ہے نہ روزگار اورنہ ہی اپنے دفعہ 144پر عمل کرواسکتی ہے ۔ سوراب میں ہزاروں مسافروں جس میں مریض وضعیف مردخواتین اوربچے شامل تھے کو مین روڈ پر کھلے آسمان تلے جہاں نہ ہوٹل تھے نہ کوئی سایہ 50 گھنٹے روکنا ظلم وزیادتی اورناانصافی ہے ۔مطالبات ومسائل کے حل کیلئے لاتعلق مجبورافرادکو روکنا دانشمندی نہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نکال سکتی ہے جذباتی نعرے کرنے والے عوام کی جذبات سے ناجائز فائدہ اُٹھارہی ہے اور سیاسی ذاتی مفادات کیلئے مجبور نوجوان اور عوام کو استعمال کرنا غلط ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے دفتر صوبہ میں نوجوانوں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حقوق بلوچستان مہم کے تحت ان شاء اللہ عوام سمیت تمام طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریگی مصور کاکڑ ولاپتا افراد کو بازیاب کیاجائے ہم کوئی غیر جمہوری راستہ نہیں اپنائیں گے بلکہ ہر صورت حقوق حاصل کریں گے آمریت ،ظالموں ،لٹیروں کا راستہ روکھنا ہم سب کا فرض ہے وسائل حکومت اداروں اور ہرچیزپر قابض طبقے عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی عوام کی عزت ،احترام ،حقوق کیلئے حقوق بلوچستان مہم چلارہی ہے ۔عوام ساتھ دیں ۔ بلوچستان کے وسائل عوا م اور دولت کو لٹیروں ،ملت دشمنوں سے آزادکرائیں گے ،عوام ساتھ دیں تاکہ ایک لاکھ افراد کوئٹہ میں جمع کرکے حکمرانوں، مقتدر قوتوں اورملت دشمنوں سے وسائل ،حقوق اور دولت لیکر عوام پر خرچ کریں لاپتہ افراد کو بازیاب اور سیکورٹی فورسز کے مظالم ولوٹ مار سے عوام کو نجات دے دیں بلوچستان کے لوگ ان ظالموں کی وجہ سے اندھیروں میں علاج تعلیم اورترقی سے محروم ہیں تعلیمی اور صحت کے ادارے تباہ ہیں معیاری تعلیم ،علاج اور ترقی وخوشحالی پربلوچستان کے عوام کا بھی حق ہے حکومتوں کیساتھ میڈیا اورقومی جماعتیں بھی ہمار ی پسماندگی غربت اورمسائل کے ذمہ دارہیں ہمیں اسلحہ ،چیک پوسٹ ، سیکورٹی فورسزنہیں تعلیم ،کتاب اورقلم کی ضرور ت ہے ۔ ایف سی والے ایرانی تیل کے بجائے اسلحہ ،منشیات والوں کو کیوں نہیں پکڑتے۔ایف سی والے مائوں بہنوں ٹرانسپورٹرزکی تضحیک نہ کریں ۔مختلف طبقات نے ہمیں غلام بنایا ہے ۔حکمران ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھ رہے ہیں ۔جماعت اسلامی لوگوں کو سیاسی غلامی سے نجات دلاکر حقوق عزت واحترام دلائیں گے۔