بدین (نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ نے ضلعی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران طبقہ نے عوام کی جان عذابِ میں ڈال دی ہے مڈل کلاس طبقہ ایک طرف بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں تو دوسری جانب ان نالائق حکمرانوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضا فہ کرکے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں مکمل بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں عوام کا احساس ختم ہوگیاہے عوام کو سمجھ آگئی ہے یہ حکمران جماعت اسلامی کو کیوں اقتدار میں نہیں آنے دیتے جماعت اسلامی کے پاس ایماندار دیانت دار قیادت موجودہے جو پاکستان کے عوام کی حقیقی ترجمان ہے۔ جماعت اسلامی نے عوام کو مہنگی بجلی اور گیس کے ظالمانہ بلز اور حکمرانوں کی خود ساختہ مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے 17 جنوری کو ملک گیر اجتجاج کی کال دی ہے جس کا تمام تر فائدہ ان شاء اللہ عوام کو ملے گا۔ انہوں کہا بدین ضلع میں17جنوری کے احتجاج کے لیے عوامی رابطہ مہم کو تیز کردیا گیا اور17جنوری کو اللہ والا چوک سے بدین پریس کلب تک بھرپور اجتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نائب امرا سید دائود شاہ اللہ بچایو ہالیپوٹہ، غلام رسول احمدانی، پروفیسر علی احمد بلیدی و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔