قاضی احمد ، دھند کے باعث ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق

35

قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد اور اس کے گردونواح میں شدید دھند کے باعث تین الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے مخثلف اسپتالوں میں منتقل ۔موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر دینومشین کے مقام پر 6گاڑیاں شدید دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں آئل ٹینکر ڈرائیور سردار میھگواڑ جاں بحق ہو گیا جبکہ 12 افراد شدید زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ قومی شاہراہ سکرنڈ کے قریب دھند کے باعث ٹرالر الٹ گیا حادثے میں ٹرالر ڈرائیور افتخار بھٹی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ڈرائیور کا تعلق پنجاب کے شہر فیصل آباد سے بتایا گیا ہے۔ تیسرا حادثہ دھند کے باعث انڈس ہائی وے آمری پل کے قریب پیش آیا جہاں پر تین مسافر کوچز آپس میں ٹکرا گئیں حادثے میں 20 سے زائد مسافر زخمی ہوئے جہاں سے تمام زخمیوں کو دولت پور قاضی احمد سہون اور نواب شاہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا حادثے کا شکار ہونے والے آئل ٹینکر میں پیٹرول موجود تھا جو روڈ پر بہہ گیا، انتظامیہ کی جانب سے بروقت ایمبولینسیں اور فائر بریگیڈ فراہم نہیں کی گئیں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو لوڈر رکشوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔