سیکنڈ لائف ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کیلئے اشتراک

98

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) نے یونی لیور پاکستان اور سید وینچر کے ساتھ پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سیکنڈ لائف پاکستان2.0کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔پہلے ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر سکینڈ لائف پروگرام کا دائرہ پلاسٹک کے کچرے سے بڑھا کر فوڈ ویسٹ، ای ویسٹ، ٹیکسٹائل، کاغذ اور مزید کچرے تک کر دیا گیا ہے۔سال2025میں پروگرام کو توسیع دی گئی ہے جو انوویٹرز، طالب علموں اور انٹرپرینورز کو2ndlife.pkپر وسائل تک رسائی، آئیڈیاز پیش کرنے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔پروگرام 2025کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں جو پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنے والے انٹرپرینورز، تخلیق کاروں اور طلبہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منتخب شدہ ٹیمیں چھ ہفتوں کے ایک ایکسیلیریشن پروگرام میں حصہ لیں گی جہاں انہیں رہنمائوں اور صنعتی ماہرین تک رسائی حاصل ہوگی جو ان کے حل کو بہتر بنانے اور ان کے کاروباری ماڈلز کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔پروگرام کے اختتام پر ٹمیں فائنل رائونڈ میں حصہ لیں گی جس کے بعد تین سرفہرست حل منتخب کئے جائیں گے۔جیتنے والی ٹیموں نقد انعام کے علاوہ شعبہ میں بڑی تنظیموں کے ساتھ اشتراک کا موقع ملے گا۔ یہ پروگرام ویسٹ مینجمنٹ کے جدید حل تلاش کرنے والے اداروں کو اس اقدام پر شراکت داری کو موقع فراہم کرتا ہے۔یو این ڈی پی کی شمولیت اس منصوبے کو عالمی وسعت دیتی ہے جو ماہر وسائل اور بے مثال اعتبار فراہم کرتی ہے۔