شیل پاکستان کا نام تبدیل کرکے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ رکھ دیا گیا

114

کراچی(کامرس رپورٹر)شیل پاکستان لمیٹڈنے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرکے ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ رکھ لیا ہے، جس کا اطلاق 13 جنوری 2025 سے ہوگا۔یہ پیش رفت سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نام کی تبدیلی سے متعلق سرٹیفکیٹ آف انکارپوریشن کے اجراء کے بعد سامنے آئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی نے 13 جنوری 2025 کو نام کی تبدیلی پر سرٹیفکیٹ آف انکارپوریشن جاری کیا ہے۔ ایس ای ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جاری کردہ نوٹس میں مزید کہا ہے کہ کمپنی کا نام 13 جنوری 2025 سے ’شیل پاکستان لمیٹڈ‘ سے بدل کر ’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘ کر دیا گیا ہے۔کمپنی نے ایس ای سی پی کے سرٹیفکیٹ آف انکارپوریشن کی کاپی بھی شیئر کی۔ایس ای سی پی نے بتایا کہ یہ تبدیلی اس شرط سے مشروط ہے کہ اس سرٹیفکیٹ کے اجراء￿ کی تاریخ سے نوے دن تک کمپنی ہر دفتر یا جگہ کے باہر اور ہر دستاویز یا نوٹس میں اپنے پرانے نام کے ساتھ اپنے نئے نام کا ذکر کرتی رہے گی۔