کپاس کی اچھی پیداوار GSP+ اسٹیٹس کیلیے اہم ہے، سید نذر علی

128
کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں،حقوق کے فروغ پر آگاہی سیشن کے موقع پر سیکرٹری جنرل سید نذر علی، کنسلٹنٹ گلفام نبی کا شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی (کامرس رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تعاون سے رائز فار امپیکٹ (کاٹن انڈیٹیکس پروجیکٹ) کے تحت کاٹن سپلائی چین میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے اپنے سیشنز کی سیریز کا چوتھا آگاہی سیشن ضلع رحیم یار خان میں منعقد کیا۔اس سیشن کا مقصد کی کاشت کرنے والے زمینداروں میں کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق (ایف پی آر ڈبلیو) کے احترام کو بڑھانا اور کاٹن سپلائی چین میںکام کے بہتر حالات کو فروغ دینا تھا۔ای ایف پی کے سیکریٹری جنرل سید نذیر علی نے سیشنز کا جائزہ پیش کرتے ہوئے ایف پی آر ڈبلیو کی اہمیت پر زور دیا اور سب کے لیے بہتر کام کے مواقع فراہم کرنے میں ای ایف پی کی کوششوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر کام کے حالات پیدا کرنا کپاس کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے اور پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔کنسلٹنٹ گلفام نبی نے ایف پی آر ڈبلیو کے پانچ اہم شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے کام کے بنیادی اصولوں اور حقوق کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔جن میں اتحاد کا حق اور اجتماعی گفت و شنید کے حق کی مؤثر شناخت یہ یقینی بناتا ہے کہ ورکرز اور آجروں کو بغیر کسی انتقامی کارروائی یا مداخلت کے آزادانہ طور پر تنظیمیں، ٹریڈ یونینز اور آجروں کی تنظیموں میں شامل ہونے اور تشکیل دینے کا حق حاصل ہو۔جبری یا لازمی مشقت کے تمام اشکال کا خاتمہ جو کسی بھی ایسے کام یا خدمت کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے جو زبردستی، دھمکیوں یا مرضی کی کمی کے تحت انجام پائے جس میں قرض کی بندش، انسانی اسمگلنگ اور غلامی جیسے طریقے شامل ہیں۔چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کا اصول یہ یقینی بناتا ہے کہ بچوں کو ایسی مشقت سے محفوظ رکھا جائے جو انہیں تعلیم، صحت اور ترقی سے محروم کر دے۔