ملتان (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی سیکورٹی مانیٹرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیاہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری نے کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی حفاظت کے لیے400سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔28کلومیٹر روٹ پر لائٹس، کیمرے اور پیج ورک مکمل کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں اور اسٹیڈیم کی سیکورٹی کے لیے5ہزار سے زائد نفری تعینات کی ہے، ملتان کے کرکٹ شائقین کو مثالی تفریحی ماحول فراہم کریں گے۔