انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک فوج نے شمالی شام میں کی جانے والی کارروائیوں میں علاحدگی پسند کرد تنظیم کے مزید 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ وزارت قومی دفاع کے مطابق شمالی شام میں حملے کی تیاری کرنے والے جنگجوؤں کو خفیہ اطلاع پر ہلاک کیا گیا۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ دہشت گرد وں کا اس علاقے سے صفایا نہیں کیا جاتا۔