کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سرجانی ٹاون کنیز فاطمہ سوسائٹی کے الیکشن روکنے کی درخواست ،عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سرجانی ٹاون کنیز فاطمہ سوسائٹی کے الیکشن روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار ندیم شیخ عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی عدالت میں دلائل دیتے ہوئے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ سوسائٹی کے الیکشن ہوچکے ہیں، درخواست خارج کی جائے، الیکشن ناظر کی نگرانی میں ہوئے ہیں، درخواست گزار سوسائٹی پر اجارہ داری برقرار رکھنے کیلیے ا لیکشن نہیں چاہتے، سوسائٹی کے الیکشن قواعد کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔