سرکاری گاڑی سے 3افراد کچلنے والا شخص وزیراعلیٰ ہائوس میں ہیلی کاپٹر انجینئر نکلا

22

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرکاری گاڑی سے 3 افراد کو کچلنے والا شخص وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہیلی کاپٹر انجینئر ہے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر رابعہ سٹی کے قریب تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثے میں محمد قاسم ولد خدابخش جاںبحق اور2سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے حادثے کا ذمہ دار شخص وزیراعلیٰ ہاؤس کا ہیلی کاپٹر انجینئر ہے زیرحراست مشتاق کے خلاف متوفی کے بھائی محمد عاصم ولد خدابخش کی مدعیت میںمقدمہ الزام 34\2025 شارع فیصل تھانے کی حدو د میں دفعہ 320\427\337 کے تحت درج کر لیا گیا، جاں بحق شخص محمد قاسم کا آبائی تعلق پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے ہے مقدمے کے متن میں ہے کہ میرا بھائی رابعہ سٹی میںموٹر سائیکل مکینک کا کام کرتا تھا۔موبائل فون کے ذریعے اطلاع ملی کہ میرے بھائی کو گاڑی نے کچل دیا ہے۔ اور حادثے میں میرا بھائی انتقال کر گیا 2 مزید افراد بھی زخمی ہوئے ہیں حادثے کی مرتکب سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔