واٹس ایپ میں مصنوعی ذہانت کا نیا دور، اہم تبدیلیاں متعارف

164
export user data

واٹس ایپ نے 2025 کی پہلی بڑی اپڈیٹ کا آغاز کر دیا ہے، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو ایپ کے اہم فیچرز کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا اے آئی ٹیب شامل کیا گیا ہے جو صارفین کو جدید ٹولز کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا۔

نئی اپڈیٹ کے تحت اے آئی ٹیب میں مختلف فیچرز مہیا کیے جائیں گے، جن میں مقبول اے آئی کریکٹرز کے ساتھ چیٹ کرنے کا آپشن، اے آئی سے تیار کردہ اسٹیکرز اور تصاویر، اور میٹا کا نیا اے آئی سرچ انجن شامل ہیں۔ یہ فیچرز پہلے سے دستیاب آپشنز کو ایک جگہ اکٹھا کریں گے، جس سے صارفین کے لیے ان تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

اس تبدیلی کے ساتھ کمیونیٹیز ٹیب کو ختم کر کے چیٹس سیکشن میں ضم کر دیا گیا ہے، جبکہ میٹا کاسٹیوم اے آئی بوٹس کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے۔ ان بوٹس کو انسٹاگرام کے اے آئی اسٹوڈیو سے زیادہ جدید اور کارآمد بنانے کا منصوبہ ہے۔

یہ اپڈیٹ فی الحال بیٹا ورژن میں آزمائش کے مراحل میں ہے، اور تمام صارفین کے لیے دستیابی کی تاریخ کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔ واٹس ایپ کا یہ نیا قدم صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔