وفاق حکومت نے اسکولوں کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے دیے ہیں: وزیرِ تعلیم سندھ

172

وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ وفاق حکومت نے اسکولوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے دیے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ  سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کا سیکٹر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،متحانی سسٹم سے بہت ساری شکایات ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ نے سسٹم بہتر کیا ہے اور اسسمنٹ کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔

 وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ تعلیم صوبوں کا کام ہے صوبوں نے ہی کام کرنا ہے، اسکولوں میں بچوں کو تکنیکی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وفاق عملی طور پر بھی ہمیں سپورٹ کرے ، آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول لانا بہت بڑا چیلنج ہے جبکہ بچوں کے آؤٹ آف اسکول ہونے کی بڑی وجہ غربت ہے۔