کراچی میں تیز ہواوں سے سردی کی شدت میں اضافہ

113

کراچی (نمائندہ جسارت)شہر قائد میں میں تیز ہواو¿ں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔کراچی میں شمال
مشرق سے چلنے والی ہواو¿ں کی رفتار20 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔کراچی میں سردی کی لہر17 جنوری تک جاری رہے گی، چیف میٹرولوجسٹ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ چھ سات دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 سینٹی گریڈ رہا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں دوپہرکے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں 20 جنوری کے بعد بارش کا امکان ہے۔انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔