مکی شاہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار، شراب برآمد

98

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مکی شاہ پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد،مکی شاہ پولیس نے منشیات فروش صفدر ملاح کے اڈے پر چھاپا مار کارروائی میں منشیات فروش کامران عرف کامی گرفتار کرلیا،صفدر ملاح 12 بوتلیں شراب کی موقع سے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ گرفتار منشیات فروش مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں سرگرم تھا،گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مکی شاہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس
کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔