انسداد پولیومہم میں فیصد نتائج حاصل کیے جائیں،سعدبن اسد

61

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد کا کہنا ہے حالیہ انسداد پولیو مہم میں 100 فیصد نتائج حاصل کئے گئے۔دسمبر 2024ء میں ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی ایل کیو اے ایس رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم میں سو فیصد نتائج حاصل کئے گئے ہیں،مانیٹرنگ کے دوران ضلع کوئٹہ کی بیس یونین کونسلز میں ایل کیو اے ایس کی مانیٹرنگ ہوئی جس میں تمام یونین کونسل پاس ہوئے۔ ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری ہیں،ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی دن رات محنت اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے تمام اہداف حاصل کیے گئے ہیں ،دسمبر 2024ء کی انسداد پولیو مہم کی کامیابی تمام اداروں کی باہمی تعاون اور اشتراک کا نتیجہ ہے۔