بنگلہ دیشی کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کر یں گئیں

104

کراچی (کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے بنگلہ دیشی مشیر تجارت شیخ بشیر الدین سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تجارت، ویزہ کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور دونوں ملکوں میں براہ راست فلائٹ آپریشن شروع کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مشیر تجارت بنگلہ دیش شیخ بشیر الدین نے اس موق پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ پائیدار تجارتی تعلقات کیلئے پہلے ہی اقدامات کئے جا چکے ہیں، دونوں ممالک کی آبادی کے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت کا موجودہ حجم اب بھی بہت کم ہے، دونوں ممالک کے پاس تجارت کو مزید بڑھانے کے مواقع موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستانی تاجروں کو بنگلہ دیشی تاجروں کے ساتھ مزید بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستانی تاجر بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی تجارت کو بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستانی تجارتی وفد نے زراعت ر ، مارکیٹنگ، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔